چنئی،14؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) تمل ناڈو میں پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا کمنٹیٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامی کشور کے سوامی کو وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دراوڑ منتر کژگم (ڈی ایم کے) رہنماؤں کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ایم کے کے آئی ٹی ونگ کوآرڈینیٹر روی چندرن نے شکایت درج کرائی تھی کہ بی جے پی کے حامی کشور سوامی نے ٹوئٹر پر وزیر اعلی اور پارٹی کے سابق رہنماؤں کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کشور سوامی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور وہاں سے اسے 28 جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، بعد ازاں اسے پوزال سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔